- الإعلانات -

ٹوئٹر نے ٹویٹس کو بُک مارک کرنے کی سہولت پیش کردی

لندن: ٹوئٹر نے اپنے صارفین کےلیے اکاؤنٹ پر ایک نیا بک مارک فیچر پیش کیا ہے جس کے تحت وہ ٹویٹس کو بک مارک کرکے ذاتی طور پر انہیں دیکھ سکیں گے۔ ٹوئٹر کے پروڈکٹ مینیجر کے مطابق اس آپشن کو ’سیو دی لیٹر‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں خاص ٹویٹس کو بک مارک کرکے لائک اور ری ٹویٹ کرنے میں سہولت حاصل ہوگی۔

ٹوئٹر کے موبائل ورژن پر ’شیئر وائیا ڈی ایم‘ کے برابر میں ’ایڈ ٹو بک مارک‘ کا آپشن پیش کیا گیا ہے۔ اس آپشن کے ذریعے کسی بھی ٹویٹ یا لنک کو بعد میں دیکھنے کےلیے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹر میں پروڈکٹ ڈویلپمنٹ ہیڈ کائتھ کولمین کے مطابق صارفین ایک عرصے سے اس فیچر کا تقاضا کررہے تھے اور خصوصاً جاپانی صارفین اس پر زیادہ اصرار کررہے تھے۔

فی الحال اس فیچر پر اندرونی طور پر کچھ تجربات ہورہے ہیں اور چند صارفین کی جانب سے رائے پر غور کیا جارہا ہے جو اسے استعمال کررہے ہیں۔  تاہم اس کے عوامی ریلیز کی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔