- الإعلانات -

"محمد‘‘ اور ’’اسلام‘‘ کو گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

لاہور : عالمی شہرت یافتہ بلاگ پیپل کین چینج دی ورلڈ کی طرف سے اپنی حالیہ پوسٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں دنیا بھر میں استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل پر صارفین کی طر ف سے سرچ کئے جانے والے الفاظ میں لفظ ’’محمد‘‘ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔ جبکہ عالمی شہرت یافتہ سوشل میڈیا ایجنسی میڈیا ڈور کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عالمی مذاہب میں لفظ ’’اسلام‘‘ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر عیسائیت اور تیسرے نمبر پر لفظ یہودیت سرچ کیا گیا