- الإعلانات -

ویوو وی 11 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔

ویوو کمپنی کی جانب سے بھی ویوو وی 11 پرو کے بعد ویوو وی 11 فون بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

فون میں کمپنی نے 6.3 انچ فل ایچ ڈی پلس سپر ایمولڈ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہیں۔ فرنٹ کیمرہ 25 میگا پکسل کا ہے اور اس میں آرٹیفشل انٹیلیجنس فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3315 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اسکے ساتھ کوئیک چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ فون میں وائی فائی اور بلیوٹوتھ کنیکٹیویٹی بھی دی گئی ہے۔ سیکیورٹی کے لیے فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سنسر بھی شامل ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 22 ہزار 990 ہندوستانی روپے ہے اور اسے 27 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔