- الإعلانات -

واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب تک جا پہنچی”جان کوم”

سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے مسیجنگ کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل طے کرکے دنیا کے سب سے مقبول ترین میسنجر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

جی ہاں واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب تک جا پہنچی ہے۔

واٹس ایپ کے بانی جان کوم نے گزشتہ شب اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ محض 7 برسوں میں ایک ارب صارفین کے سنگ میل پر وہ اپنی ٹیم پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے صارفین روزانہ 42 ارب پیغامات، 1.6 ارب تصاویر، 250 ملین ویڈیوز ارسال کرتے ہیں۔

ماہانہ ایک ارب صارفین کے ساتھ واٹس ایپ دنیا کا سب سے مقبول میسنجر بن گیا ہے جس کی تصدیق مختلف کمپنیوں کے جاری کردہ اعدادوشمار سے بھی ہوتی ہے۔

واٹس ایپ کے صارفین تحریری، ویڈیو اور آڈیو پیغامات دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی مدد سے بھیجنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

واٹس ایپ کو 2014 میں فیس بک نے 19 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا دوسرا مقبول ترین میسنجر بھی فیس بک میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے زیادہ ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے بھی واٹس ایپ کو ایک ارب کا سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی