- الإعلانات -

Skype صارفین کیلے ایک برُی خبر

ایک نئی قسم کا میل ویئر Skype صارفین کو ہدف بنا کر ان کی بات چیت کو ریکارڈ اور اسکرین شاٹ بنالیتا ہے۔

یہ انتباہ ایک انٹرنیٹ سیکیورٹی کمپنی پالو الٹو نے جاری کیا ہے جس کے مطابق یہ trojan Virus ٹی 9000 درحقیقت Backdoor malware  ہے۔

کمپنی نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ ہے اور یہ خود کو انتہائی طاقتور Anti-Virus سے بھی چھپانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے باعث اسے پکڑنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ AVG ، Mecafee  اور Norton وغیرہ بھی اس Malware کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں اور یہ Skype صارفین کی معلومات جمع کرنے کا کام کرتا ہے۔

اس نے مزید بتایا کہ یہ خود کو کریٹیکل فائلز میں کسی نام سے چھپا لیتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ کمپیوٹر کو اس وقت ہدف بناتا ہے جب کوئی صارف مشکوک Rtf فائل اوپن کرتا ہے اور اسے کھولنے کے لیے مائیکروسافٹ ورڈ کا انتخاب کرتا ہے۔

یہ وائرس متعدد جگہوں پر خود کو انسٹال کرلیتا ہے تاکہ کوئی بھی Anti-Virus اسے پکڑ نہ سکے اور اس کے بعد متاثرہ سسٹم سے معلومات اکھٹی کرکے Hackers کے Server پر بھیجنے لگتا ہے۔

یہ Malware ٹی 5000 کا زیادہ جدید ورژن ہے جو سب سے پہلے 2013 میں سامنے آیا تھا۔