- الإعلانات -

G-mail کے ان بکس میں Undo Button کا اضافہ

نیو یارک: اکثرلوگ جلد بازی میں یا پھر جذبات میں ای میل کے ذریعے کسی کا پیغام کسی کو بھیج دیتے ہیں جس کے بعد عموماً یہی سوچتے ہیں کہ کاش ایسا کوئی آپشن ہوتا جس کے ذریعے اس پیغام کو واپس لایا جاسکتا لیکن اب اس حوالے سے پریشان ہونے کا وقت ختم ہوگیا ہے کیونکہ جی میل نے ”Undo“ نامی بٹن کے نام سے ایسا فنکشن متعارف کرادیا ہے جو آپ کو ایک مخصوص وقت میں ای میل واپس لینے کی مہلت فراہم کرے گا۔جب آپ ای میل لکھنے کے بعد Send کا بٹن دبا کراس کے مطلوبہ شخص کی طرف روانہ کردیں گے تو آپ کی اسکرین کے بالکل اوپر ایک ”Unsend“ بٹن جگمگاتا نظرآنا شروع ہوجائے گا جو آپ کووقت دے گا جس میں اس ای میل کو واپس لانے یا نہ لانے کا فیصلہ کریں گے لیکن یاد رہے کہ یہ انتہائی مختصر ٹائم ختم ہوتے ہی آپ کے پاس ای میل واپس لانے کا آپشن ختم ہوجائے گا۔گوگل کا اس نئے فنکشن سے متعلق کہنا ہے کہ جی میل کے ان بکس میں ”Undo“ کا اضافہ کردیا گیا ہے یہ بٹن جی میل صارفین کو سہولت فراہم کرے گا کہ وہ اپنے ادارے کے تبدیل ہونے پر اپنی بھیجی گئی ای میل کو منسوخ کردیں۔ یہ فیچر جنرل ٹیب پر بھی جی میل سیٹنگ سے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔بھیجی ہوئی ای میل کی واپسی کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔


To enable Undo Send

[toggle state=”open” ]Click the gear in the top right>>Select Settings>>Scroll down to “Undo Send” and click Enable>>Set the cancellation period the amount of time you have to decide if you want to Un send an email>>Click Save Changes at the bottom of the page[/toggle]