- الإعلانات -

ہیواوے کے نئے فلیگ شپ فونز کیسے ہوں گے؟

ہیواوے نے پی 20 پرو کی شکل میں دنیا کا پہلا 3 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا اور اب یہ کمپنی جلد اس کا اپ ڈیٹ ورژن پیش کرنے والی ہے۔

ہیواوے پی 30 اور پی 30 پرو میں یہ کمپنی پوری توجہ کیمرہ سسٹمز پر مرکوز کررہی ہے اور اسے مارکیٹ میں دستیاب سب سے بہترین ڈیوائسز بنانا چاہتی ہے۔

اسمارٹ فونز تفصیلات لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف ایون بلاس کے مطابق ہیواوے پی 30 میں ٹرپل لینس رئیر کیمرہ دیا جائے گا جن میں سے ایک 40 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ حیران کن 5x لوس لیس آپٹیکل زوم کا فیچر بھی ہوگا۔

فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرہ موجود ہوگا۔

دوسری جانب پی 30 پرو ممکنہ طور پر 4 بیک کیمروں سے لیس ہوگا جو کہ 10x لوس لیس آپٹیکل زوم کے ساتھ پہلے سے بہتر تھری ڈی سنسر بھی دیا جائے گا، تاکہ فاصلے کا تعین اور فوکس ایفیکٹس بناسکے۔

اس فون کے مختلف کانسیپٹ ڈیزائن سامنے آچکے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ نوچ کی جگہ اس بار ٹیر ڈراپ نوچ دیا جائے گا۔

ہیواوے پی 20 اور پی 20 پرو مارچ 2018 میں متعارف کرائے گئے تھے تو امکان ہے کہ نئے فونز بھی اگلے سال مارچ میں ہی سامنے آئیں گے

پی 20 پرو کے 3 میں سے ایک کیمرہ 40 میگا پکسل کے آر جی بی سنسر کے ساتھ ہے جبکہ ایک 20 میگا پکسل مونوکروم سنسر اور تیسرا 8 میگا پکسل سنسر سے لیس تھا، جس میں ٹیلی فوٹو لینس اور 3x آپٹیکل زوم (5x ہائیبرڈ زوم) دیا گیا ہے

خیال رہے کہ ہیواوے نے اکتوبر میں پی 202 سیریز سے بھی زیادہ طاقتور میٹ 20 اور میٹ 20 پرو متعارف کرائے تھے تو اسے اب ان فونز سے بھی بہتر ڈیوائسز کو متعارف کرانے کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔