- الإعلانات -

گلیکسیs7کا ‘ always-on display ‘ فیچر

سام سنگ کا جلد سامنے آنے والا فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس 7 میں ‘ always-on display ‘ فیچر ہوگا جس میں کارآمد معلومات فون اسکرین کو آن کیے بغیر دیکھی جاسکے گی۔

یہ فیچر گوگل کی اینڈرائیڈ ویئر اسمارٹ واچ اور سام سنگ کی گئیر ایس ٹو اسمارٹ واچ میں بھی تھا جس میں ایک نظر کے ذریعے وقت کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس فیچر کا مقصد بیٹری کی زندگی بڑھانا ہے اور اسکرین کو روشن کیے بغیر ہی درکار معلومات کو حاصل کیا جاسکتا ہے اور ایسا ہی گلیکسی ایس سیون میں بھی ہونے والا ہے۔

سام سنگ کے اس نئے فون کے بارے میں سننے میں آیا ہے کہ اس میں امولیڈ اسکرین استعمال کی گئی ہے اور یہ اس فیچر کے لیے استعمال کی جاسکتا ہے .

آسان الفاظ میں ایسی اسکرین روایتی ایل سی ڈی اسکرینز استعمال کرنے والے فونز جیسے آئی فون سکس ایس کے مقابلے میں بیٹری کی پاور بچانے کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اسی طرح اس نئے فون کی بیٹری لائف 48 گھنٹے تک ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔