- الإعلانات -

میسنجر ایپ کی مدد سے موبائل فون نمبر کا خاتمہ

فیس بک نے کچھ عرصے قبل دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنی میسنجر ایپ کی مدد سے موبائل فون نمبر کا خاتمہ کردے گی اور اب لگتا ہے اس نے عملی اقدام بھی شروع کردیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے میسنجر میں نہ صرف ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی ہے بلکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے لیس ذاتی اسسٹنٹ کا اضافہ بھی کیا اور اب وہ جلد اپنی سب سے بڑی تبدیلی متعارف کرانے والی ہے۔

مستقبل قریب میں فیس بک کی جانب سے جن فیچرز کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اس میں ایس ایم ایس پلس سپورٹ کا اضافہ بھی ہے۔

ایس ایم ایس کا فیچر سب سے پہلے اینڈرائیڈ پولیس نے دیکھا تھا مگر اب فیس بک نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ ان نئے فیچرز کی آزمائش کررہی ہے۔

فیس بک کے ایک ترجمان کے مطابق میسنجر میں ہم ہمیشہ ہی لوگوں کی سہولت کے لیے نت نئی چیزیں آزمانے رہتے ہیں اور اس وقت ہم صارفین کے لیے بات چیت آسان کرنے کے لیے ایس ایم ایس اور میسنجر کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لارہے ہیں۔

اس کا کہنا تھا کہ یہ ایک آسان طریقہ ہوگا جس کے ذریعے ایک ایپ پر ہی اپنے ایس ایم ایس پیغامات کو موصول، دیکھا اور جواب دیا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ ایس ایم ایس پہلے بھی فیس بک میسنجر کا حصہ تھا مگر اسے چند سال پہلے لوگوں کی عدم دلچسپی کی بناءپر ہٹا دیا گیا تھا، مگر میسجنگ اپلیکشنز جیسے واٹس ایپ اور گوگل کے ہینگ آﺅٹ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے فیس بک نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔