- الإعلانات -

روبوٹ کے استعمال سے کروڑوں افراد کا روزگار ختم

واشنگٹن : امریکی  ماہرین نے کہا ہے کہ مستقبل میں ہرشعبے میں روبوٹ کے استعمال سے کروڑوں افراد کا روزگار ختم ہوجائے گا۔

ٹیکساس کی رائس یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر موشے واردی نے کہا کہ جدید دور مشینری کا ہے جبکہ روبوٹ کے بڑھتے استعمال سے انسان کے روز مرہ امور اس سے کرائے جارہے ہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اگلے تیس سالوں میں کروڑوں افراد کا روزگار ختم ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس کے روک تھام کیلئے لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔انھوں نے سوال کیا کہ اگر مستقبل میں ہرکام مشین نے ہی کرنا ہے تو بنی نوع انسان کی ذمہ داریاں کیا ہونگی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی صورتحال سے کرہ ارض کا معاشی منظر تبدیل اور مرد و خواتین دونوں کا روزگار بری طرح متاثر ہوگا۔