- الإعلانات -

Valentine Day منانا چاہئے یا نہیں ؟ سوشل میڈیا

لاہور:  ”ویلنٹائن ڈے“ پاکستانی سوشل میڈیا پر تنازعات کا باعث بن گیا،ویلنٹائن ڈے منانا چاہئے یا نہیں ؟سوشل میڈیا پر ہر عمر کے افراد اس بارے اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں ۔ملک بھر میں ویلنٹائن ڈے کے حق اور خلاف مظاہروں کا سلسلہ چل ہی رہا تھا لیکن سوشل میڈیا پر بھی ویلنٹائن ڈے کی گونج سنی جا رہی ہے ۔گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیاپر سب سے زیادہ ڈسکس کیا جانے والا موضوع ویلنٹائن ڈے رہا ۔جہاں محبت کے عالمی دن پر پاکستان بھر میں پابندی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیاں جاری لفظی جنگ نے گھمسان کے رن پڑنے کا سماع باندھ دیا۔ایک طرف کیوپڈ کے وار سے گھائل محبت زدگان محبت ،محبت چلاتے رہے تو دوسری طرف اس کے مخالف اپنے نظریاتی ، مذہبی اوراخلاقی اقدار کے دلائل دیتے رہے۔