- الإعلانات -

750 روپے میں بہترین سمارٹ فون

دلی :  ایک ایسا سمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کیا جانے والا ہے جس کی قیمت سن کر آپ بیک وقت خوش اور حیران رہ جائیں گے۔ بھارتی کمپنی ”رنگنگ بیلز“ نے بھارتی حکومت کے تعاون سے ایک ایسا سمارٹ فون تیار کیا ہے جس کی قیمت صرف 7 ڈالر یعنی 500 بھارتی روپے(تقریباً 750 پاکستانی روپے) ہے۔ ”فریڈم 251“ نامی یہ سمارٹ فون بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ویڑن ” میک ان انڈیا“ کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد بھارت کی کثیر آبادی کو ٹیکنالوجی کے اس دور میں داخل کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ اس فون کی دیگر تفصیلات اور قیمت سے متعلق تقریب رونمائی میں ہی بتائیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فون کو بدھ کے روز ایک تقریب کے دوران پیش کیا جائے گا اور اس تقریب میں یونین منسٹر آف ڈیفنس منوہر پارکر اور پارلیمینٹ کے ممبر مر لی منوہر جوشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔ ”فریڈم 251“ کو اب تک کا سستا ترین سمارٹ فون قرار دیا جا رہا ہے جو کسی عام فون کی قیمت میں سمارٹ فون جیسی خصوصیات کا حامل ہو گا اور وہ افراد جو مہنگے سمارٹ فونز خریدنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ بھی اب ٹیکنالوجی کے اس دور میں جدید سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے