- الإعلانات -

رونالڈو صحافیوں کے سوال پر ںاراض

پرتگال اور ریال میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اس سیزن اوے میچز میں ان کی کارکردگی کے حوالے سے سوال پر پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے رونالڈو نے صحافیوں کے سوال پر جوابی سوال داغتے ہوئے کہا کہ جب سے میں اسپین آیا ہوں، اوے میچز میں مجھ سے زیادہ گول کس نے کیے ہیں؟۔

‘کسی ایک کھلاڑی کا نام بتائیں جس نے مجھ سے زیادہ گول کیے ہوں۔ کوئی جواب نہیں؟ ٹھیک ہے، شکریہ’.

بدھ کو چیمپیئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں کے سلسلے میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ روما سے ہو گا اور رونالڈو اس میچ سے قبل پریس کانفرنس میں شریک تھے۔

دسمبر میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر ایونٹ کی تاریخ میں گروپ اسٹیج میں دس گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بنے۔

اس سیزن میں رونالڈو نے 11 اوے میچز میں گول کیے ہیں لیکن وہ گزشتہ چار میچوں میں گول کرنے میں ناکام رہے۔

‘میں سمجھ سکتا ہوں کہ لوگوں کے ذہن میں شکوک و شبہات ہیں، یہ ایسا ہی ہے آپ ایک بیٹے کو سب کچھ دیں اور جب آپ اس سے یہ سب کچھ واپس لیں تو وہ روتا ہے’۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی اس خراب فارم کا سلسلہ سیزن کے اختتام تک جاری نہیں رہے گا۔