- الإعلانات -

ایشیاء کپ ٹT20 کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے بنگلہ دیش میں شروع ہورہا ہے

ڈھاکہ :ایشیاء کپ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے بنگلہ دیش میں شروع ہورہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کا میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کے انعقاد کےلئے بنگلہ دیش میں تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ پہلا میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات شامل ہے۔ افغانستان، ہانگ کانگ، عمان اور یو اے ای کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کھیل چکی ہیں جن میں سے یو اے ای نے ایشیا کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 27 فروری کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں 2 مارچ کو بنگلہ دیش جبکہ 4 مارچ کو سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گی۔ ایشیا کپ کا فائنل 6 مار چ کو کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش میں ہونے والا ایشیا کپ مجموعی طور پر 13واں اور بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا پانچواں ٹورنامنٹ ہے۔ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ پہلی دفعہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے تحت ہورہا ہے ۔

ایشیا کپ کے تمام میچز شیر بنگلہ اسٹیڈیم میر پور بنگلہ دیش میں ہوں گے۔