- الإعلانات -

ایشیا کپ، آج بنگلادیش اور متحدہ عرب امارات مدمقابل

ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں آج بنگلادیش اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔

میرپور کے شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے ہوگا، دونوں ٹیموں نے جیت کے لئے حکمت عملی تیار کرلی جب کہ دونوں ٹیمیں اپنے پہلے پہلے میچ میں شکست کا مزا بھی چکھ چکی ہیں اس لئے اس میچ کو انتہائی اہمیت دی جارہی ہے۔

بنگلادیش کی جانب سے مشرفی مرتضی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ انہیں ابوحیدر، الامین حسین، عرافات سنی، عمرالکیس، محمداللہ، محمد میتھو، مشفق الرحیم، مستفض الرحمان، ناصر حسین، نورالحسن، صابر رحمان، شکیب الحسن، سومیا سرکار اور تسکین احمد کا ساتھ حاصل ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا اسکواڈ امجد جاوید کی قیادت میں احمد رضا، فہد طارق، فرحان احمد،محمد نوید، محمد شہزاد، محمد کلیم، محمد عثمان، سواپنیل پٹیل، قدیر احمد، روہن مصطفی، ثقلین حیدر، شیمان انور، عثمان مشتاق اور ظہیر مقصود شامل ہیں۔