- الإعلانات -

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی،آج پاکستان اور ہندوستان مدمقابل ہوں گے

میرپور: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سب سے بڑے میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان مدمقابل ہوں گے جہاں ماہرین نے مستقل مزاج پاکستانی ٹیم کو فیورٹ کا درجہ دیا ہے۔

ڈھاکا میں کھیلے جانے والے اس میچ کیلئے ہندوستانی ٹیم کو اپنے روایتی حریف پر بیٹنگ اور ٹیم کی مستقل مزاج کارکردگی کی بدولت واضح برتری حاصل ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہندوستان نے آسٹریلیا اور سری لنکا جیسے سخت جان حریفوں کو زیر کرتے ہوئے گزشتہ سات میں سے چھ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں فتح اپنے نام کی۔

ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بھی ہندوستان نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کیا تھا۔