- الإعلانات -

ناقص انتظامات،PCB نے ایشین کرکٹ کونسل اور ICC کو خط لکھ دیا

ھاکہ : پاکستانی ٹیم اور انتظامیہ کیلئے ناقص انتظامات کے باعث پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے لکھے گئے خط ایشیاء کپ کیلئے پاکستانی ٹیم اور انتظامیہ کیلئے مہیا کی جانے والی سہولتوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور انتظامات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ٹیم کی سیکیورٹی اور لاجسٹک سپورٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کی بس خراب ہو گئی تھی جس کے باعث تمام کھلاڑیوں کو 20 منٹ تک سڑک پر کھڑے رہنا پڑا اور دوسری بس کے آنے پر انہیں روانہ کیا گیا تھا۔