- الإعلانات -

پاک – بھارت کرکٹ میچ، امریکی میوزیشنز بھی دلچسپی لینے لگے

کراچی: پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچوں میں دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ امریکی میوزیشنز بھی دلچسپی لینے لگے، کہتے ہیں کہ ان کی فیورٹ ٹیم پاکستان ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کاجنون دونوں ممالک کے شائقین پرتو سوارہے ہی،ساتھ ہی ہائی وولٹیج میچ نے سات سمندر پار کے شائقین کو بھی اپنے سحر میں جکڑرکھا ہے۔ جس کی تازہ مثال کراچی میں آئے ہوئے امریکی میوزیشنز ہیں، جو ایشیاکپ میں روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔امریکی میوزیشنزنے قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے دل دل پاکستان گانے کی دھن بھی بجائی،امریکی شائقین کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میچزہوتے رہنے چاہئیں، اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی مضبوط ہوگی۔