- الإعلانات -

آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں :شہریار خان

Shehreyar

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہاہے کہ زمبابوے کے بعد دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ ہانگ کانگ ،عمان ،آئرلینڈ ،سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں اور اگلے دو ہفتوں میں ٹیموں کا پاکستان آنے کا معاملہ واضح ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہے ،غیر ملکی ٹیمیں کراچی میں بھی کھیلنے کیلئے تیار ہیں لیکن ٹیمیں کراچی سے لاہورمیں کھیلنے پر خود کو زیادہ محفوظ سمجھتی ہیں ۔