- الإعلانات -

غم کھائے جا رہا ہے کہ ٹاپ آرڈر کیوں نہیں چل رہا "وقار یونس”

ڈھاکہ : ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ انہیں یہ غم کھائے جا رہا ہے کہ ٹاپ آرڈر کیوں نہیں چل رہا۔ یو اے ای کے خلاف بھی اوپنرز نے پویلین لوٹنے میں جلدی کی۔ ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ جیتنے کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر کے نہ چلنے پر وہ پریشان ہیں۔ دوسرے میچ میں بھی اوپنرز نے جم کے بلے بازی نہیں کی بلکہ میدان چھوڑنے میں جلد بازی دکھائی۔ ٹیم میں اچانک آنے والے خرم منظور کی پرفارمنس کے سوال پر وقار یونس نے کہا کہ اگلے میچ اہم ہیں۔ بیٹسمین کی شرکت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔