- الإعلانات -

ایشیا کپ، آج سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

میرپور:ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں آج سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ آج کے میچ میں شکست سری لنکا کو ایونٹ سے باہر کر سکتی ہے۔اگر بھارت جیتا تو فائنل میں جگہ پکی کرلے گا۔

بنگلادیش میں جاری ایشیا کپ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آج سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔سری لنکا کے لیے یہ میچ آر یا پار کا معاملہ بن گیاہے۔ایشیا کپ میں سری لنکا کے پاس اب کوئی چانس نہیں ہے۔آج کی ہار کی صورت میں سری لنکا فائنل کی دوڑ سے باہر ہوسکتا ہے۔سری لنکا نے یو اے ای کو ہرایا جبکہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کوشکست دی۔

بھارت کی ٹیم کی فائنل میں جگہ یقینی  ہے۔ بھارت کی ٹیم اگر آج شکست سے دوچار بھی ہوجائے تو اس کا اگلا میچ یواے ای سے ہوگا۔ سری لنکا کا آخری میچ پاکستان سے ہے۔