- الإعلانات -

بنگلا دیش کیخلاف میچ پاکستان کیلئے کوارٹر فائنل "عامر سہیل”

کراچی: سابق کپتان عامر سہیل نے بنگلا دیش کیخلاف میچ کو گرین شرٹس کیلئے انتہائی اہم قرار دے دیا۔ کہتے ہیں پلاننگ نہیں کی تو کامیابی قدم نہیں چومے گی۔

ایشیاء کپ میں رہنا ہے تو بنگال ٹائیگرز کو ہر حال میں قابو کرنا ہوگا ۔ سابق کرکٹرعامر سہیل نے بنگلا دیش کیخلاف میچ کو پاکستان کیلئے کوارٹر فائنل قرار دے دیا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان کو اپنی سرزمین پر سیریز ہرا چکی ہے ۔

سابق کپتان نےقومی ٹیم کے کپتان اور منجمنٹ کو بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان مین اُترنے کا مشورہ دیا۔

ایشیاء کپ میں پاکستان آج بنگال ٹائیگرز سے ٹکر لے گا ۔ گرین شرٹس کا اگلا میچ سری لنکا سے جمعہ کو ہوگا۔