- الإعلانات -

آج کا میچ پاکستان ٹیم کے لئے بقا کا مسئلہ ہے

میرپور:ایشیا کپ میں آج کا میچ پاکستان ٹیم کے لئے بقا کا مسئلہ ہے ۔ پاکستان کے تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی بھی میچ ونرکارکردگی کامظاہرہ کرسکتے ہیں۔

بیٹنگ ہویابولنگ،شعیب ملک کی مہارت پرکوئی دورائےنہیں۔بنگال ٹائیگرزکی ان پرخاص نظرہوگی۔

چھوٹےاکمل یواے ای کےخلاف توبہت کام آئے۔ انھیں اب بنگلہ دیشی ٹیم پربلا ہتھوڑا بن کر برسانا ہوگا۔

عامرنےبھارتیوں کےتوہوش بھلائےتھے۔ان کے چاراوورز پاکستان ٹیم کےلئے اہم ثابت ہونگے۔

پاکستان کا مضبوط  بالنگ اٹیک اس میچ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان کی بالنگ کا ہرحملہ جھیلنااورناکام بنانابنگلہ دیشی بیٹسمینوں کا سب سے بڑاامتحان  ہوگا۔