- الإعلانات -

محمد عامر نے شائقین سے معافی مانگ لی

میرپور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم ترین میچ میں بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست پر شائقین سے معافی مانگ لی۔
محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں محمد عامر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی لیکن بد قسمتی سے ہم میچ نہیں جیت سکے جس پر وہ شائقین سے معافی چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بنگلا دیش کے شہر میر پور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگال ٹائیگرز نے قومی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے باعث گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، اس میچ میں پاکستانی بلے باز ایک بار پھر قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے جب کہ  محمد عامر نے اپنے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔