- الإعلانات -

PCB کے انتظامات غیر ذمہ دار لوگ چلا رہے ہیں”پیپلزپارٹی”

اسلام آباد:پیپلزپارٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی شازیہ مری اور اعجاز جاکھرانی نے نوٹس جمع کرایا۔ نوٹس میں ایوان کی توجہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر دلائی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہےکہ ناقص کارکردگی کی ذمہ داری کھلاڑیوں اورپی سی بی انتظامیہ پرعائدہوتی ہے۔ پی سی بی کے انتظامات غیر ذمہ دار لوگ چلا رہے ہیں، جو باعث تشویش ہے۔ حکومت کو کرکٹ کے گرتے ہوئے گراف کا نوٹس لینا ہوگا۔دنیابھر میں پاکستان کی کرکٹ میں جو شناخت تھی وہ اب ختم ہو رہی ہے۔

ارکان نے اس اہم معاملے پرایوان میں بحث کرانے کامطالبہ کیاہے۔