- الإعلانات -

بھارت: پاکستانی ٹیم کی آمد پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات

بھارت کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہرنے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو کال کرکے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی ٹیم کی آمد پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے جائیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکرکہتے ہیں پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق دھرم شالہ میں ہی ہوگا، بی سی سی آئی کے نائب صدرراجیو شکلا نے بھی پاکستانی ٹیم کو مکمل فول پروف سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کرادی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ ٹھاکرکہتے ہیں وزیراعلٰی سے ملاقات مثبت رہی، امید ہے میچ میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی پلان بی نہیں، پاک بھارت میچ دھرم شالہ میں ہی ہوگا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے شیڈول کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا انیس مارچ کو دھرم شالہ میں ہوگا