- الإعلانات -

آسٹریلوی کشتی ران ٹیم نے فرانس میں سیل جی پی چیمپئن شپ جیت لی

پیرس:  آسٹریلوی کشتی ران ٹیم نے سیل جی پی چیمپئن شپ جیت لی، سمندر میں ہواؤں کا رخ بدلتی، راستہ بناتی کشتیوں اور سیلرز کی جیت کی خوشیوں نے پرستاروں کو بھی جوشیلا کر دیا۔

فرانس کے ساحل مارسیلے پر بادبانی کشتیوں کا عالمی مقابلہ ہوا، سیل جی پی چیمپئن شپ کے فیصلہ کن مرحلے میں آسٹریلیا اور جاپان کی ٹیموں میں تگڑا میچ پڑا۔ سمندری پانی میں تیز ہواؤں کا رخ بدلنے، اپنا راستہ لینے اور جیت کا جذبہ دکھانے والے سیلرز نے دل جیت لیے۔

آسٹریلوی سیلرز کا جوشیلا پن، مہارت اور پھرتی کے کمالات دکھائے، ریس کے آغاز میں حریف جاپان کی سبقت جسے کینگروز نے ختم کیا، آگے نکلے اور دو سو انتیس پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن بنے۔

جاپانی ٹیم کا دو سو تیئس (223) پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر رہا، آسٹریلیا نے سیل جی پی کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور خوب جیت کا جشن بھی منایا۔