- الإعلانات -

کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کے ہونٹ سی دیئے

کراچی: شاہد آفریدی کے متنازعہ بیان پر پی سی بی نے میڈیا پر بات کرنے سے روک دیا ،، بورڈ کو خدشہ ہے یہ کوئی ایسا بیان نہ دے دیں جس سے ورلڈ ٹی 20سے قبل نئی مشکلات کھڑی ہوجائیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کو خدشہ ہے کہ بوم بوم آفریدی کے بولنے سے ٹیم پھر سے کسی تنازعہ میں نہ پھنس جائے، اسی لئے کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کے ہونٹ سی دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے آل راؤنڈ ر کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ درانہ قرار دیتے ہوئے اپنے مشیروں سے مشورے کے بعد آفریدی کو تنبیہ کرکے ان پر میڈیا سے گفتگوکرنے کی پابندی لگا دی ہے جبکہ ان کے ٹوئیٹ کرنے پر بھی بورڈ ان سے نالاں ہے۔ یاد رہے کہ آل راؤنڈر نے گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف سے نیا ٹیلنٹ سامنے میں آنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مداخلت کی درخواست کی تھی جبکہ ایشیا کپ سے واپسی پر کراچی ائیر پورٹ پر آفریدی نے دو دن میں میڈیا سے بات کرنے کا کہا تھا۔