- الإعلانات -

ورلڈ ٹی 20، قومی ٹیم کی سکیورٹی کا جائزہ لینے دو رکنی وفد بھارت پہنچ گیا

لاہور: بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی 20میں قومی ٹیم کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے 2 رکنی وفد ہمسایہ ملک پہنچ گیا ہے ۔ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان اور بھارت کا دھرم شالا میں میچ خطرات کی زد میں ہے، بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر پاکستانی ٹیم کی سکیورٹی سے متعلق اہم خدشات پیدا ہو گئے ہیں ۔2 رکنی وفد قومی ٹیم کی سکیورٹی کا جائزہ لینے واہگہ بارڈر کے راستے ہمسایہ ملک پہنچ گیا ہے، وفد میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور اور سیکیورٹی آفیسر کرنل(ر) محمد اعظم شامل ہیں۔بھارتی حکومت ورلڈ ٹی 20 میں قومی ٹیم کی شرکت پر ایک جانب سکیورٹی کی یقین دہانی کرواتی نظر آتی ہے تو دوسری جانب انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ نہیں تھم رہا، تنگ نظر گروہ آئے روز پاک بھارت میچ کی صورت میں پچ اکھاڑنے کی دھمکی دیتا ہے ۔