- الإعلانات -

ٹی 20 عالمی مقابلوں میں باﺅلنگ کے میدان میں آفریدی تیسرے نمبر پر

اسلام آباد : ٹی 20 عالمی مقابلوں میں باﺅلنگ کے میدان میں سری لنکا کے لاستھ مالنگا پہلے، پاکستان کے سعید اجمل دوسرے اور شاہد آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اب تک ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کے پانچ ایڈیشنز میں باﺅلنگ کارکردگی میں سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا 38 وکٹوں سے کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستان کے مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل 36 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بوم بوم آفریدی، اجنتھا مینڈس اور عمر گل 35 ، 35 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ 30 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین 29 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔