- الإعلانات -

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹائٹل کا دفاع مشکل ضرور نا ممکن نہیں، دلشان

کولمبو ۔: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر تلکارتنے دلشاننے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹائٹل کا دفاع مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں، ٹیم چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھرپور مقابلوں کیلئے تیار ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے گزشتہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے بھارت جائےگی، عالمی چیمپئن بننا ہر ٹیم کی خواہش ہوتی ہے اسلئے میگا ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی کوشش ہو گی کہ وہ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے شائقین کرکٹ کو خوب تفریح مہیا کرے لیکن ہمارا ہدف ٹائٹل کا دفاع ہوگا اور ٹیم اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میں تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ دلشان نے کہا کہ ٹیم نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے تاہم ٹائٹل کے دفاع کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔