- الإعلانات -

ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں آسٹریلیا کی چھ سال سے حکمرانی برقرار

اسلام آباد :  ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں آسٹریلیا کی چھ سال سے حکمرانی برقرار ہے، کینگروز نے 2014 میں انگلینڈ کو ہرا کر میگا ایونٹ جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ تفصیلات کے مطابق 2009 سے اب تک چار ویمنز ورلڈ کپ کھیلے گئے جس میں آسٹریلیا نے تین جبکہ انگلینڈ نے ایک بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ افتتاحی ایونٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 2010 میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ جبکہ 2012 اور 2014 میں انگلینڈ کو ہرا کر ورلڈ ٹی 20 جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔