- الإعلانات -

WT20 میں آج دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

ممبئی :  آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں (آج) جمعرات کو دو وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے سلسلے میں کوالیفائنگ راﺅنڈ شروع ہو چکا ہے اور اس کے بعد سپر ٹین کے مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں وارم اپ میچز کا سلسلہ بھی جاری ہے، اسی حوالے سے آج جمعرات کو دو میچز کے فیصلے ہوں گے، ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز جبکہ وینکھڈے سٹیڈیم، ممبئی میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔