- الإعلانات -

پاک بھارت سیریز ایشز سے بڑی اور بہترین سیریز ہوتی ہے،انضمام الحق

اسلام آباد : قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے انعقاد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ہونی چاہے، پاک بھارت مقابلے ایشز سیریز سے بڑے اور بہترین ہوتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگ دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ مقابلے دیکھنے کیلئے بے چین ہیں، لوگ کھلاڑیوں اور کرکٹ میچز سے گہرا لگاﺅ رکھتے ہیں اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ہونی چاہیے اور میں میرے خیال میں پاک بھارت سیریز ایشز سے بڑی اور بہترین سیریز ہوتی ہے۔ سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی نے کہا کہ پاکستان ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور ہمیشہ اس کے خلاف کھیلنے کا تجربہ لطف اندوز ہوتا تھا، 2004ءمیں دورہ پاکستان میرے کیریئر کا یادگار ٹور تھا، پاکستان کے مضبوط باﺅلنگ اٹیک کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا تھا۔