- الإعلانات -

روہت شرما ویرات کوہلی سے زیادہ خطرناک بلے باز ہے ،گھمبیر

ممبئی :  بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز گوتم گھمبیر نے روہت شرما کو ویرات کوہلی سے زیادہ خطرناک بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میںکانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روہت شرما جارحانہ انداز رکھتے ہیں اس بات میں بھی کوئی شک نہیں وہ کوہلی سے بڑے ہٹر ہیں، ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دو ڈبل سنچریاں بھی شرما کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اسلئے انہیں کوہلی سے خطرناک بلے باز قرار دینا غلط نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ کوہلی بڑے بلے باز ہیں اور بھارتی ٹیم کی فتوحات میں ان کا کردار شرما سے زیادہ ہے لیکن شرما کی ہٹنگ پاور کی بدولت انہیں کوہلی پر برتری حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بلے باز میچ کے آخر تک وکٹ پر موجود ہوتا ہے وہ میچ فنشر ہوتا ہے اسلئے میرے نزدیک کوہلی بہترین میچ فنشر ہیں۔