- الإعلانات -

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

دھرمشالہ: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، گروپ اے کے میچز میں بنگلہ دیش کا مقابلہ آئر لینڈ اور نیدر لینڈ کا مقابلہ اُومان سے ہوگا۔

گروپ اے میں اومان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا ہے۔ جب کہ بنگلہ دیش نے پہلے میچ میں نیدر لینڈ کو شکست دی تھی۔

کوالیفائنگ راؤنڈ آٹھ ٹیموں پر مشتمل ہے، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم سپر ٹین راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلے گی۔