- الإعلانات -

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی شائقین کو ویزے کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا

کولکتہ: ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں قومی ٹیم کو بھارت جانے کا گرین سگنل تو ابھی تک نہیں مل سکا دوسری جانب بھارت سے میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل ہونے سے پاکستانی شائقین کو ویزے کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑیگا۔دھرم شالا میں پاکستان سے 200 شائقین کی آمدمتوقع تھی تاہم کولکتہ میں بمشکل 7، 8 ہی پہنچ پائینگے، ویزے کے حصول کیلیے ٹکٹ کی تصویر پیش کرنا ضروری ہے جب کہ مذکورہ میچ میں صرف 8 دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ اس لیے ویزا ملنا آسان نہیں ہوگا۔دوسری جانب بھارتی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی شائقین کو ملٹی سٹی ویزا دینے کو تیار ہیں مگر اس کیلیے ان کے پاس میچز ٹکٹس کا موجود ہونا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔