- الإعلانات -

ویرات کوہلی دنیا کا بہترین بلے باز ہے، وسیم اکرم

نئی دلی: پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے بے تاج بادشاہ وسیم اکرم نے بھارتی بلے ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا۔اپنے ایک انٹرویو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پر ایک وقت آتا ہے جب وہ سیکھتا ہے کہ کیسے رنز بنانے ہیں، ویرات کوہلی دنیا کا بہترین بلے باز ہے اور وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں مہارت کے ساتھ کھیلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کو بولنگ کرانا مشکل ہوتا ہے، اگر میں بھی ہوتا تو مجھے بھی کوہلی کو گیند کرانے میں مشکل پیشٰ آتی۔