- الإعلانات -

100فی صد پرفارمنس دینے کی بھرپور کوشش کریںگے ، شاہد آفریدی

لاہور:  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہونے سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعتما د اور حوصلہ بڑھانے کے لئے کپتان شاہد آفریدی ،ہیڈ کوچ وقار یونس اور مینجر انتخاب عالم نے انہیں علیحدہ علیحدہ لیکچرز دیئے ۔کپتان شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کو کہا کہ وہ ہار جیت کے دباﺅ کو ذہن سے نکال کر اپنا فوکس صرف اور صرف کرکٹ کی طرف رکھیں ۔ہر میچ کو فائنل سمجھ کر اپنی 100فی صد پرفارمنس دینے کی بھرپور کوشش کریں۔ ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاکہ ٹیم کے کھلاڑی ایشیا کپ کی شکست کو ذہن سے نکال کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی طرف اپنا فوکس رکھیں۔ پوری قوم کی نظریں پاکستانی ٹیم پر ہیں اور ہمیں ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانا ہوں گے۔ ٹیم مینجر انتخاب عالم نے کہاکہ قومی ٹیم نے جس طرح ایشیا کپ میں بھرپور ڈسپلن کا مظاہرہ کیا ہے اور امید ہے کہ وہ بھارت میں بھی ایسے ڈسپلن کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ ،کپتان اور مینجر کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔