- الإعلانات -

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کراچی سے براستہ دبئی بھارت روانہ

لاہور:  ٹی ٹونٹی ویمن ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم ثناءمیر کی قیادت میں ہفتہ کی صبح کراچی سے براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگئی۔ شیڈول کے مطابق ٹیم کی کراچی سے دبئی جبکہ دبئی سے چنائی کےلئے فلائیٹ تھی۔ پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ویمن ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ اور ساﺅتھ افریقہ کے خلاف وارم اپ میچز تھے لیکن ٹیم کی تاخیر سے روانگی کی وجہ سے دونوں وارم اپ میچز منسوخ ہوچکے ہیں ۔ قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس کامظاہرہ کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ ٹیم جیت کے لئے پرعزم ہے اور قوم توقعات پر پورا اترے گی ۔قومی ویمن ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 16مارچ کو چنائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ،دوسرا میچ 19مارچ کو دہلی میں بھارت کے خلاف ،تیسرا میچ 24مارچ کو دہلی میں بنگلہ دیش کے خلاف اور چوتھا میچ 27مارچ کو انگلینڈ کے خلاف چنائی میں کھیلے گی ۔ثناءمیر کا بطور کپتان آخری ٹورنامنٹ ہوگا ۔