- الإعلانات -

اومانی فاسٹ باﺅلر نے لستھ مالنگا کا باﺅلنگ ایکشن اپنا لیا

نئی دہلی: اومانی ٹیم میں شامل بھارتی نژاد پیسر مونس انصاری سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا کے انداز میں بولنگ کرکے مشہور ہوگئے، بھوپال سے تعلق رکھنے والے مونس کی خواہش تھی کہ وہ بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرتے جو پوری نہ ہو سکی۔اب وہ حالیہ ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر میں خلیجی ٹیم کی جرسی زیب تن کیے ہوئے ہیں، انھوں نے آئرلینڈ کیخلاف اوبرائن برادرز سمیت تین ٹاپ آرڈربیٹسمینوں کو ٹھکانے لگاکر ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، مونس کی بولنگ کا انداز مالنگا کے مشابہ ہے، جس کی بدولت انھیں شائقین میں زیادہ پذیرائی ملی ۔