- الإعلانات -

WT20 کے پہلے میچ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہونگے

ناگپور: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سپر ٹین کے پہلے مقابلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا ناگپور میں ٹکراؤ ہوگا ۔ گروپ آف ڈینجرز میں دونوں ٹیموں کے مقابلے میں گھمسان کا رن پڑے گا۔

انتظار کی گھڑیاں ہونے کو ہیں۔ ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کے پہلے میچ میں آج بھارتی سورما کیویز سے ٹکرائیں گے۔

بھارت کی بیٹنگ لاجواب ہے۔ ویرات اکیلا ہی سب پر بھاری ہے جبکہ دھونی کی دھنا دھن سے بھی پریشانی ہوسکتی ہے۔ فاسٹ بالر بھمبرہ کوکھیلنا ایک عذاب سے کم نہیں ہوگا۔ ادھرکیویز کسی سے کم نہیں۔ بلے باز سارے خطرناک ہیں اور بالرز کی لائن و لینتھ بھی جاندار ہے۔ شائقین کو امید ہےکہ  آج کا میچ جانdiaدار ہوگا۔