- الإعلانات -

پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ

کلکتہ: پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کو وبھول کر نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چھ بلے بازوں ، 2 آل راﺅنڈرز اور 3 فاسٹ باﺅلرز کے ساتھ کھیلیں گے اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا ہدف دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے تاہم اب وہ پاکستان کو کم سے کم سکور پر آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔