- الإعلانات -

پاک بھارت بڑا ٹاکرا، میچ سے پہلے کیا ہو گا ۔ ۔ ۔ حیرت انگیز تفصیلات جاری

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا معرکہ پاکستان اوربھارت کا میچ دیکھنے کون کون سی اہم شخصیات آئیں گی؟۔بھارت میں کھیلے جا رہے ورلڈ ٹی ٹی ٹونٹی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ کا جوش وخروش اپنے عروج پر ہے۔ دونوں روایتی حریف آج ( ہفتہ ) کولکتہ کے ایڈرن گارڈن اسٹیڈیم میں پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے مد مقابل ہوں گے ۔ اس میچ میں متعدد شو بزنس اور سیاسی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی بھی یہ میچ دیکھنے ایڈن گارڈن آئیں گی۔ان کے علاوہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن، تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کپتان عمران خان، سنیل گواسکر، سچن تیندولکر، وریندر سہواگ اور وسیم اکرم بھی میدان میں موجود ہوں گے۔آئی سی سی کے مطابق میچ شروع ہونے سے قبل آدھے گھنٹے کی ایک تقریب میں ممتا بینر جی کے علاوہ عمران خان ،سچن تندولکر اور امیتابھ بچن تقریر بھی کرینگے۔میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ملکوں کے ترانے گائے جائیں گے۔ امیتابھ بچن بھارتی جبکہ شفقت امانت علی پاکستان کا قومی ترانہ گائیں گے۔اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں ہونگے جبکہ ریحام خان بھی بھارت میں موجود ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بھی میچ دیکھنے کے لئے جائیں گی ۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچوں میں اہم سیاسی شخصیات مدعو ہوتی رہی ہیں۔ 2011 کے عالمی کپ کا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی موہالی کے اسٹیڈیم میں موجود تھے تاہم اس بار دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اتارچڑھاو¿ کے سبب پاکستانی حکومت کی کوئی بھی سرکردہ شخصیت کولکتہ کا میچ دیکھنے کے لیے موجود نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستانی سفیر نے چند روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاک بھارت میچ کے دوران کولکتہ آکر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی بات کی تھی لیکن بھارتی حکومت نے سات میں سے پانچ سفیروں کو میچ دیکھنے کے لیے کولکتہ آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔