- الإعلانات -

اقبال قاسم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ، عمر گل اور علی نقوی بھی کمیٹی کے اراکین میں شامل ہوگئے

 سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ، عمر گل اور علی نقوی بھی کمیٹی کے اراکین میں شامل ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 50 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے اقبال قاسم کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے جبکہ سابق فاسٹ بولر عمر گل اور سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی کو بھی کرکٹ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے

سابق کپتان وسیم اکرم اور چیف سلیکٹر ویمن کرکٹ ٹیم عروج ممتاز کو کمیٹی میں برقرار رکھا گیا ہے اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کمیٹی میں ممبر کی حیثیت سے شامل ہیں۔دوسری جانب ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید اورڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اب کمیٹی کا حصہ نہیں۔

کمیٹی کی ذمہ داری کرکٹ کے امور پر تجاویز تیار کرکے چیئرمین پی سی بی کے سپرد کرنا ہے۔چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی مکمل آزاد ہے ، بہتری کےلیے مشورے دے گی ، کمیٹی کے چیئرمین اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ وہ اہم ذمہ داری دینے پر پی سی بی کے مشکور ہیں۔