- الإعلانات -

پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،

 پاکستان نے کوارٹر فائنل میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ 4 فروری کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا، افغان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، محمد عامر خان نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، پاکستان انڈر 19 نے ہدف 41.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد ہریرہ کو 64 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ جمعہ کو ولمور پارک، بینونی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں افغانستان انڈر 19 کے کپتان فرحان زاخیل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 189 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، فرحان زاخیل 40، عبدالرحمان 30، رحمان اللہ 29 اور عابد محمدی 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد عامر خان نے 3 اور فہد منیر نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں پاکستان انڈر 19 نے ہدف 41.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد ہریرہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 64 رنز بنائے، دیگر بلے بازوں میں محمد حارث 29، حیدر علی 28، قاسم اکرم 25 اور روحیل نذیر 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نور احمد نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، محمد ہریرہ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، پاکستانی ٹیم 4 فروری کو پہلے سیمی فائنل میں بھارت سے پنجہ آزما ہوگی