- الإعلانات -

شفقت امانت علی ، امیتابھ بچن پاک انڈیا میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھیں گے

بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اہم میچ میںآج مدمقابل ہوں گی ، اس میچ کی اہم بات یہ ہے کہ اس میچ کا آغاز دونوں ممالک کی معروف شخصیات اپنے اپنے ملک کا قومی ترانہ پڑھ کر کریں گی۔پاکستان کی طرف سے قومی ترانے کے لیے کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی جبکہ بھارت کی طرف سے امیتابھ بچن کا انتخاب کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ سے قبل معروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی اپنے ملک کا قومی ترانہ پڑھ گے جبکہ ہندوستان کی جانب سے ان کا قومی ترانہ بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن پڑھیں گے۔ شفقت امانت علی پاکستان کے ایک نامور گلوکار ہیں اور پاکستان میں اپنے ہٹ اور کلاسیکل میوزک کی بدولت جانے جاتے ہیں جبکہ امیتابھ بچن بھارت کی بے شمار ہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ امیتابھ بچن اداکاری کے ساتھ متعدد فلموں میں گانا بھی گا چکے ہیں