- الإعلانات -

شفقت امانت علی خان نے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھنے والے شفقت امانت علی خان نے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے پیغام میں شفقت امانت علی خان نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور وطن کے شہریوں سے معافی کے طلبگار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہر گز ہر گز یہ نہیں کہ وہ قومی ترانہ بھول گئے تھے۔یاد رہے کہ کل میچ سے قبل انہوں نے ”پرچم ستارہ و ہلال“ کو ”پرچم و ستارہ ہلال“ پڑھا جبکہ ترجمان ماضی شان حال بھی بھول گئے تھے۔