- الإعلانات -

مردوں کو زیادہ انعامی رقم ملنی چاہیے

ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نویک جوکووچ نے کھیل کے انعام کی رقم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مردوں کے لیے انعام کی رقم خواتین کی نسبت زیادہ ہونا چاہیے کیونکہ اس کو دیکھنے کے لیے زیادہ لوگ آتے ہیں۔

انڈین ویلز میں بی این پی جیتنے کے بعد انھوں نے مردوں اور خواتین کے کھیل میں انعام کے پیسوں کی منصفانہ تقسیم کے لیے اعداد و شمار کو استعمال کرنے کا دفاع کیا۔

اس سے پہلے انڈین ویلز ٹینس گارڈن کے سی ای او ریمنڈ مور نے خواتین ٹور (ڈبلیو ٹی اے) کے بارے میں کہا تھا کہ عورتیں مردوں کی کامیابیوں کی وجہ سے آگے بڑھتی ہیں۔

جوکووچ کی اس رائے کو سیاسی طور پر درست نہیں قرار دیا جارہا۔

سربیا کے کھلاڑی نے مزید کہا ’خواتین نے محنت کر کہ وہ حاصل کیا جس کی وہ حق دار ہیں لیکن مردوں کا اے ٹی پی ٹینس کو بھی بہتر معاوضہ حاصل کرنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے‘

’اعداد و شمارکو دیکھ کر یہ واضع ہوا ہے کہ مردوں کے ٹینس میچز کو دیکھنے کے لیے زیادہ لوگ آتے ہیں اور شاید اسی لیے مردوں کو زیادہ پیسے ملنے چاہیے