- الإعلانات -

امریکی ریسلر ہلک ہوگن نے خوشی کے عالم میں اپنے وکیل سے لپٹ گئے۔

امریکی ریسلر ہلک ہوگن کو ریسلنگ کے رنگ سے باہر بڑی کامیابی اس وقت مل گئی، جب فلوریڈا کی ایک جیوری نے ان کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے والی ویب سائٹ کو حکم دیا کہ وہ ریسلر کو 115 ملین ڈالرز کی ادائیگی کرے جس کا سبب ایک سیکس ٹیپ سامنے لانا تھا۔ عدالت کی جانب سے ایوارڈ کی رقم کا اعلان ہوتے ہی خوشی کے عالم میں ہلک ہوگن اپنے وکیل ڈیوڈ ہیوسٹن سے لپٹ گئے۔ چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد جیوری نے جذباتی اذیت کیلئے 60 ملین اور مالی نقصانات کے ازالے کیلئے 55 ملین ڈالرزکی ادائیگی کا حکم دیا۔